اداکارہ ماہ نور 3 نومبر سے گوجرانوالہ میں فن کا مظاہرہ کرینگی

شارك هذه المقالة مع أصدقائك!

[ad_1]

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ، گلوکارہ،ماڈل و پرفارمر ماہ نور جمعہ 3نومبرسے کیپری تھیٹر گوجرانوالہ میں پیش کئے جانے والے ڈرامہ ”دل دیاں لگیاں“میں پرفارم کریں گی۔ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ میں کافی وقفے کے بعد گوجرانوالہ میں پرفارم کررہی ہوں یہاں کے شائقین نے ہمیشہ مجھے بے پناہ پیار دیا ہے ۔”دل دیاں لگیاں“کے لئے معروف ڈیزائنر سے ڈریسز تیار کروائے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مسلسل ڈانس آئٹمز کی ریہرسل میں مصروف ہوں ۔مجھے معلوم ہے کہ میرے پرستار بڑی بے چینی سے 3نومبر کا انتظار کررہے ہوں گے۔

میری کامیابی کی بنیادی وجہ محنت اور لگن سے کام کرنا ہے۔ماہ نورنے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں ناکامی کی بڑی وجہ اپنی پرفارمنس کی بجائے دوسروں کی خامیاں تلاش کرنا ہے۔ انہوںنے کہا ناکام لوگ پروپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے سوشل میڈیا سٹار خوابوں کی دنیا سے باہر نکلیں اور عملی طور پر کچھ کر دیکھانے کےلئے کام کریں۔ ماہ نورنے کہا کہ میں الزام تراشی پر یقین رکھتی صرف پرفارمنس سے جواب دیتی ہوں۔زبان کے ساتھ ساتھ آ پ کا کام بھی بولنا چاہیے تاکہ لوگوں کو نظر آئے۔

انہوںنے مزید کہا ہم سب سے بڑی ناکامی کی یہی وجہ سے ہے کہ ہم دوسروں کی خامیاں تلاش میں کرنے میں اپنی تمام توانائی صرف کر دیتے ہیں اگر یہی توانائی ہم اپنی پرفارمنس بہتر کرنے میں لگائیں تو ہم انڈسٹری میں اچھا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ماہ نورنے کہا ہے کہ اب لوگوں کے چہرے پہچاننے کا ہنر جان گئی ہوں ، میں اب پانچ منٹ میں کسی بھی شخص کا ایکسر ے کر لیتی ہوں کہ وہ کس ذہنیت کا آدمی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میںماہ نورنے کہا کہ میں اب بہت زیادہ عقلمند ہو گئی ہوں ، مجھے انسانوں کی پہچان ہو گئی ہے ، میں ہر پل ہر کردار کو سمجھتی ہوں، کون کس انداز سے بات کرتا ہے اس کا پورے ایکسرے ہو جاتا ہے ، میں پانچ منٹ میں کسی کا ایکسر ے کر سکتا ہوں وہ کس ذہنیت کا آدمی ہے ۔ 

میں پاکستانی ذہنیت کو سمجھ سکتی ہوں ، میں لاہور میں رہنے والے اور دیگر شہروں میں رہنے والے کی ذہنیت کو سمجھتی ہوں ، میں ایک ٹھیلے والے اور بھکاری کے کردار کو سمجھتی ہوں ۔ 


[ad_2]

Source link

‫0 تعليق

اترك تعليقاً